اچھرہ میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی

Apr 28, 2014

لاہور (نامہ نگار) اچھرہ کے علاقہ کمبوہ کالونی میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ باغ منشی لدھا کا رہائشی امتیاز موٹر سائیکل پر اپنے سات سالہ بیٹے عمیر کے ہمراہ اچھرہ بازار کمبوہ کالونی سے گزر رہا تھا کہ اچانک عمیر کی گردن پر ڈور پھر گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں