انڈین پریمیئر لیگ: دہلی نے ممبئ یچنائی نے حیدر آبادکوشکست دیدی

Apr 28, 2014

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے 16 ویں میچ میں دہلی نے ممبئی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ مرلی وجے نے 40 رنز بنائے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 17 ویں میچ میں چنائی نے حیدر آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ حیدر آباد نے 5 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، چنائی نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

مزیدخبریں