افواج، انٹیلی جنس اداروں کی مضبوطی ملکی دفاع کی ضمانت ہے: ڈاکٹر قدیر

لاہور(آئی این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے افواج اور انٹیلی جنس اداروں کی مضبوطی ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے‘ ریاست کے تمام ستونوں کو ملک اور قومی مفاد سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بہت سی اندرونی و بیرونی قوتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں جنہیں متحد ہو کر ناکام بنانا ہو گا۔ حامد میر پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزموں کو ضرور سز ا ملنی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا بدقسمتی سے پاکستان کیخلاف آج سے نہیں ماضی سے سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ تمام ادارے اپنی آئینی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

ای پیپر دی نیشن