رام اللہ (اے ایف پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ یہودیوں کے ساتھ نازی ہولوکاسٹ میں جو کچھ ہوا وہ حالیہ دور کا ایک سنگین جرم تھا۔ اسرائیل میں ہولوکاسٹ کی یاد میں دن منانے کی مناسبت سے جاری بیان میں انہوں نے ہولوکاسٹ سے متاثرہ یہودی خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔