کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت کا صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

Apr 28, 2015

کراچی(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے مچھ جیل حکام کی فیکس درخواست پر صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مچھ جیل حکام نے فیکس پر صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لئے فیکس پر ملنے والی درخواست پر آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ طریقہ کار کے مطابق درخواست بذریعہ ڈاک دی جائے۔ قبل ازیں مچھ جیل حکام نے ٹیلیفون پر ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ میں توسیع کی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ اس کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کرے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کو پہلے 19مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جانا تھی تاہم دونوں مرتبہ سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں