افغانستان: صوبہ قندوز میں طالبان کا فوج اور پولیس کی چوکیوں پر حملہ، اہلکار

کابل (صباح نیوز+ رائٹرز) افغان صوبے قندوز میں سینکڑوں طالبان نے پولیس اور فوج کی چوکیوں پر دھاوا بول دیا شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 130 افراد ہلاک ہو گئے کئی اہلکار مرنیوالوں میں شامل ہیں حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے بڑے حصے پر قبضے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ترجمان عبدالواسع باسل نے بتایا خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن ہم یہ لڑائی جیتیں گے ترجمان طالبان نے دعویٰ 7 چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے افغان فوج توپوں سے گولہ بار کر رہی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق مختلف صوبوں میں فورسز کے آپریشن کے دوران 24 گھنٹے میں غیر ملکیوں سمیت 173 طالبان ہلا ک اور 138 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 11 افغان فوجی مارے گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغاز کے بعد ملک میں خصوصی آپریشن کیے۔ آپریشن میں افغان نیشنل پولیس، آرمی اور انٹیلی جنس این ڈی ایس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ آپریشن جازجان، قندھار، فریاب، زابل، غزنی، بادغیس، قندوز، فراہ، ہرات، پکتیکا، ہلمند اور میدان وردک صوبے میں کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...