کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پولیس فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل 2015ء سے ہوگا۔ سکیل 1 سے 4 تک پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں 4 ہزار 430 روپے اضافہ کیا ہے۔ سکیل 5 سے 11 تک ملازمین میں 5 ہزار 850 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔