اسلام آباد اور پشاور کچہریوں میں خودکش دھماکوں میں ملوث4 دہشت گرد گرفتار

پشاور(آن لائن + اے پی پی) پشاور میں وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے اور سی ٹی ڈی خیبر پی کے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور پشاور کی کچہریوں میں خود کش دھماکوں میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے اور سی ٹی ڈی خیبر پی کے نے ایک خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 اہم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان اسلام آباد اور پشاور کی کچہریوں میں ہونے والے خود کش حملوں میں ملوث تھے جن کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں پشاور سے گرفتار کیا گیا ملزمان میں عبدالغفور بسم اللہ جمروز اور قمر زمان عرف ملنگ شامل ہیں گرفتاری کے وقت ملزمان سے اہم دستاویزات اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تھا تاہم تین افراد نہ مل سکے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن