یکم مئی سے پٹرول، ڈیزل سستا، مٹی کا تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 8 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپیہ 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے اور ہائی اوکٹین 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔



ای پیپر دی نیشن