سرینگر(کے پی آئی )مسلم لیگ مقبوضہ کشمیر کے قائمقام جنرل سیکرٹری عبدلاحد پرہ نے کہا ہے کہ بھارت کے قبضے سے آزاد ی تک کشمیر میں جدوجہد کو ہر قیمت اور ہر سطح پر جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کے حالیہ بیان کو انکی ذہنی فسطائیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہیگا۔ مفتی سعید نے نظریہ پاکستان کے حامی حریت پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا مسرت عالم پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کے پیچھے اصل مقصد یہی ہے کہ آزادی اور بالخصوص نظریہ پاکستان رکھنے والے حریت پسندوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ مفتی آہنی ہاتھوں سے انکو کچلے گا۔
مسرت عالم بٹ کیخلاف سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی: مفتی سعید نے نظریہ پاکستان کے حامی حریت پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا پیغام دیا: مسلم لیگ مقبوضہ کشمیر
Apr 28, 2015