”بحرانوں میں گھرے پاکستان کو امن و ترقی کی راہ پر لانے کے تقاضے“

سیمینار‘ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں جمعرات کو ہو گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے ”بحرانوں میں گھرے پاکستان کو امن و ترقی کی راہ پر لانے کے تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس‘ شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک میں 30 اپریل کو صبح 10:30 بجے منعقد ہو گا۔ اعجاز احمد چودھری (صدر تحریک انصاف پنجاب) اور ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ (سینئر تجزیہ کار) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں سعید آسی (ڈپٹی ایڈیٹر ’نوائے وقت‘) اور میاں سیف الرحمن (رپورٹنگ ایڈیٹر ’دی نیوز‘) شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن