بالٹی مور (رائٹرز) پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہونیوالے مظاہروں ، جھڑپوں میں 7پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، مظاہرین نے پتھرائو کیا اور کئی کاروں کو نذر آتش کردیا، فسادات 25 سالہ فریڈی گرے کی آخری رسومات ادا کرنے کے مقام سے کچھ بلاک کے فاصلے پر شروع ہوئے اور شہر کے مختلف مقامات تک پھیل گئے۔