لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف طوفان اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے حوالہ سے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے پشاور پہنچ گئے اور کارکنان کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دریں اثناءجماعةالدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے نیپال کے زلزلہ زدگان کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کر دی۔ اس حوالے سے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں نیپالی سفارتخانے کا دورہ بھی کیا اور پاکستان میں نیپال کے کونسلر اور چیف آف مشن تریتھہ راج آریال سے ملاقات کی۔
پشاور کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری‘جماعةالدعوة کی نیپال کو مدد کی پیشکش
Apr 28, 2015