قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

Apr 28, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ استاد نذر محمد بلوچ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔کینسر کے مرض میں مبتلا قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ استاد نذر محمد بلوچ 72 سال کی عمر میں گذشتہ شب انتقال کر گئے۔ لیاری کی تنگ گلیوں میں رہائش پذیر استاد نذر محمد جان لیوا بیماری کا علاج نہ کرا سکے اور وہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں