لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے پاکستان کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ 30اپریل سے شروع ہو ر ہے ہیں، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں20 مئی سے شروع ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کی رہائش اور سکیورٹی کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔