بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رنز بنا لیے

Apr 28, 2015 | 18:28

کھلنا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تمیم اقبال اور امرل قیس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں باون رنز جوڑے،تمیم اقبال پچیس رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنبانوے کے مجموعی اسکور پر امرل قیس محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،،انہوں نے اکاون رنز کی اننگز کھیلیمحموداللہ اور مومن الحق نے  پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں پچانوے رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور ایک سو ستاسی رنز تک پہنچا دی
محموداللہ  انچاس رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنےسب سے ذیادہ اسی رنز  بنانے والے  مومن الحق دن کے آخری  اوور میں  ذولفقار بابر کو وکٹ دے بیٹھےپاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ،وہاب ریاض،محمد حفیظ،ذولفقار بابر کی ایک ایک وکٹ حاصل کی،یوں بنگلہ دیش نے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر  دو سو چھتیس رنز بنا لیے،،شیکب الحسن انیس رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں

مزیدخبریں