عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچے اور طوفان اور بارشوں سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی،ڈاکٹروں کی جانب سے عمران خان کو مریضوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،وعدے کے مطابق کپتان بغیر پروٹوکول کے ہسپتال پہنچے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پہلے دورہ نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی،انہوں نے کہا کہ وہ پہلے آنا چاہتے تھے لیکن جو ڈیشل کمیشن کی سماعت کی وجہ سے نہ آسکےڈاکٹرز نے انہیں درخواست کی تھی کہ وی آئی پی پروٹوکول سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،آج بھی ایسے وقت آیا کہ ڈاکٹرز کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑےوزیر اعلٰی پرویز خٹک ڈاکٹرز کیساتھ مسلسل رابطے میں تھے ،لوگ یہاں فوٹو اتروانے آتے ہیں جبکہ ہمارے وزرا کام کرتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کا نظام بہت سست ہے یہاں پروفیشنلزکولگائیں گے،پہلےایک ماڈل اسپتال بنائینگےپھر سارے سرکاری اسپتالوں کو بہترین بنائینگے،تین ماہ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فرق نظر آئے گا۔