لاہور (بی بی سی) پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کوہ نور ہیرا کی واپسی کے مقدمے میں 1849ء کے معاہدہ لاہور کی نقل کے حصول کے لئے محکمہ ارکائیوز کو خط لکھ دیا ہے جس میں کوہ نور ہیرے کو برطانیہ کو دئیے جانے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹ کے روبرو کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوہ نور ہیرا ایک معاہدے کے تحت ملکہ برطانیہ کو تحفتاً دیا گیا تھا جبکہ ملکہ برطانیہ یا برطانوی حکومت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار بھی باہر ہے اس لئے یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔