اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں 2 سیٹوں والے جے ایف 17 بی تھنڈر طیاروں کی پیداوار شروع ہو گئی۔ ڈبل سیٹ والا جے ایف 17 بی تھنڈر طیارہ دسمبر میں پہلی پرواز کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان چین مشترکہ طیارہ تیار کر لیا گیا۔ طیارے آئندہ سال پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔ جے ایف 17 بی تھنڈر کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ ائر مارشل محمد اقبال نے کہا ہے کہ تربیت اور آپریشنز میں معاون ثابت ہونگے۔