مزار قائد پر ٹکٹ ختم کرنے کا حکم، قرارداد لائینگے: سینٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر ٹکٹ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹکٹ ختم کر نے کیلئے قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی یہ قرارداد سینٹ میں لائیں گے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے لوک ورثہ کے ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے مسائل حل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے لوک ورثہ کے بورڈ کے گزشتہ 2سال کے اجلاسوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ اجلاسوں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے حوالے سے کیا فیصلے ہوئے۔کون کون ان اجلاسوں میں شامل ہوا ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔ لوک ورثہ کے ریٹائرڈ درخواست گزار نے کہا کہ ملازمین کی پنشن بند کردی گئی، ہماری تمام مراعات واپس لے لی گئیں، لوک ورثہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ہمیں معطل کردیا ہماری اوقات دہشت گرد جیسی کردی گئی ہے، 40 سے زائد ملازمین کی پنشن بند کی گئی، ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ملازمین کو بدحال کردیا، پنشن کی ادائیگی پر ٹربیونل فیصلہ دے چکا تھا مگر لوک ورثہ کی ڈی جی لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں، کامل علی آغا نے کہا کہ صوبوں کی ثقافت کے نام پر ہر کسی کو ہالز کرایہ پر دینا ٹھیک نہیں، کسی کو اداروں کو ایسے چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نہال ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تمام سفری تفصیلات کمیٹی طلب کرے، چیئرمین نے کہا کہ ان پنشنرز نے 18 جنوری 2016 کو وزیراعظم کی تصویر لگا کر اشتہار بھی دیا، اگر قانون کے مطابق فیصلے ہوئے ہیں تو بورڈ آف گورنرز نے بھی کچھ سوچ کر منظوری دی گئی ہوگی، سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے کمیٹی خصوصی توجہ سے دیکھے، ڈاکٹر فوزیہ سعید کو بھی سنا جائے، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایک ملازم تو صدمہ سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا، وزرات اطلاعات کے حکام نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ 2013 میں ختم کردیا گیا تھا،کارپوریشنز کی گرانٹ وزارت اطلاعات دیتی ہے جو فنڈ کا 76 فیصد ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ کا طریقہ کار بدل گیا ہے، اب سیکرٹ فنڈ کی جگہ من پسند اخبارات اور چینلز کو اشتہارات دیئے جاتے ہیں، پی این سی اے اور لوک ورثہ میں کنٹریکٹ ملازمین کچھ کام کرتے نہیں فنڈ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...