آصف زرداری سے لندن میں صوبائی وزیر گیانی چند اسرانی اور ممتاز جھکرانی کی ملاقات

Apr 28, 2016

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر سابق صدر آصف زرداری سے لندن میں سندھ حکومت کے وزراء گیان چند اسرانی اور وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی نے ملاقات کی۔ جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرانے اپنے محکموں کے متعلق سابق صدر کو بریفنگ دی۔ آصف علی زرداری نے وزراء کو ہدایت دی کہ وزرا اور ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔

مزیدخبریں