انسداد ٹی بی کی ملٹی نیشنل سمیت مقامی کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات مارکیٹ سے غائب

لاہور(خصوصی رپورٹر) ٹی بی کے موذی مرض کی ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت مقامی کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات قیمتوں میں اضافے کی غرض سے مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت کے میڈیسن مارکیٹوں کے سروے میں یہ افسوسناک حقیقت سامنے آئی کہ انسداد ٹی بی کی ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہیں۔ میو ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں ٹی بی وارڈ میں داخل مریضوں نے حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی بی کی ادویات کی مریضوں کو فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...