لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب سیف سٹی پر اجیکٹ سٹریٹ کرائم سیمت دیگر جرائم کی بیخ کنی میں سنگ میل ثا بت ہوگا لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر رواں سال 5 اکتوبر تک آپریشنل ہو جائیگا ۔وہ 90 شاہراہ قائداعظم پر پنجاب سیف سٹی پرا جیکٹ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل اور عملی مرحلہ کے آغاز کے موقع پر منعقدہ اتھارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ لاہور کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مختلف مقامات پر 8 ہزارسے زائدکیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ اسی طرح 300 کے قریب پبلک ایڈریس سسٹمز بھی نصب کئے جائیں گے۔