سرکاری قرضوں کا بوجھ، سیاسی رسہ کشی پاکستانی معیشت کیلئے چیلنج ہے: موڈیز

Apr 28, 2016

سنگاپور (آئی این پی) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار زور پکڑ رہی ہے، سرکاری قرضوں کا بوجھ اور سیاسی رسہ کشی معیشت کیلئے چیلنج ہے، طرز حکمرانی اگرچہ کمزور ہے مگر اس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار زور پکڑ رہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے معیشت کو مزید فروغ دیں گے، موڈیز کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے، سرکاری قرضوں کا بوجھ اور سیاسی رسہ کشی معیشت کیلئے چیلنج ہے۔

مزیدخبریں