این اے دو سو سڑسٹھ جھل مگسی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے

Apr 28, 2016 | 15:31

ویب ڈیسک

بلوچستان میں نصیر آباد کے علاقے جھل مگسی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو سڑسٹھ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی. حلقے میں تیرہ امیدوار مدمقابل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے خالد مگسی اور تحریک انصاف کے امیدوار یار محمد رند کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے . حلقےمیں ایک لاکھ 46 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں. انتخاب کیلئے ایک سو پیسنٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں. تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے تاہم پولنگ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گیارہ سو پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں . قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 267 بلوچستان کے دو اضلاع بولان اور جھل مگسی پر مشتمل ہے. الیکشن ٹریبیونل بلوچستان نے دھاندلی کے شواہد ملنے کے بعد دوبارہ انتخابات کا حکم دے تھا. آزاد امیدوار نواب زادہ خالد مگسی کی کامیابی کو ان کے مدمقابل آزاد امید وار میر عبدالرحیم نے چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں