غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لے لی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نےغازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست کی سماعت کی. درخواست گزار کےوکیل ملک طاہرمحمود ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ میں پرویز مشرف کی حاضری سے استنثیٰ کی نئی درخواست دائرکردی ہے اس لیےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لینے کاحکم جاری کیاجائے.عدالت نے سابق صدر کےوکیل کی درخواست عارضی طورپر واپس لینے کی استدعا منظور کر لی.

ای پیپر دی نیشن