اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو بم حملوں سے محفوظ رکھنے والے سوٹس اور دیگر سامان کی فراہمی کی ہے یہ سامان پاکستانی پولیس اور دیگر اہم اداروں کو دیا گیا سامان میں بم تباہ کرنے کے آلات اور فوری طبی امداد کی کٹس بھی شامل ہیں۔ سامان امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشتگردی پروگرام کے تحت دیا گیا۔