تحصیل ہسپتال رائیونڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی ‘ خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا۔ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باجود رائے ونڈ ٹی ایچ کیو میں نائٹ ڈیوٹی پر لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے سے متعدد بچے گاڑیوں میں جنم دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کرن زوجہ طارق ڈلیوری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی جہاں انہیں ایمرجنسی میں داخل کرلیا گیا اور لیڈی ہیلتھ ورکر علاج معالجہ میں مصروف ہو گئے جب لواحقین نے لیڈی ڈاکٹر بارے پوچھا تو عملہ نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ نائٹ ڈیوٹی پر لیڈی ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے حالت بگڑنے پر لواحقین نے ریسکیو 1122کو کال کی ایک گھنٹے کی تاخیر سے ایمبولینس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں لاہور ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں بچے کو جنم دیدیا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسی ہسپتال کی مریضہ نے لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث کار میں بچے کو جنم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن