ایف آئی اے کسی بھی اعلیٰ افسر کے خلاف انکوائری‘ مقدمہ درج کر سکتی ہے‘ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کسی بھی اعلیٰ افسر کے خلاف انکوائری یا مقدمہ درج کر سکتی ہے۔ گریڈ 21 یا 22 کے آفیسر کے خلاف بھی ایف آئی اے کو کارروائی کا اختیار ہے۔ کسی بھی آفیسر کے خلاف انکوائری‘ کیس رجسٹرڈ کرنے کا اختیار ہے۔ انکوائری یا تفتیش کیلئے کسی اتھارٹی سے اجازت کی ضرورت نہیں۔ ایف آئی اے انویسٹی گیشن اور انکوائری 2002ء میں ترمیم ہو چکی ہے۔ اختیارات سے متعلق وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے احکامات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن