لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر گیس کنکشنز کی بحالی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست میں وفاقی حکومت کا زبانی جواب مسترد کرتے ہوئے تحریری جواب پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے سیاسی مفادات حاصل کرنے اور ارکان قومی اسمبلی کو فائدہ پہنچانے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر گیس کنکشنز کی بحالی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔ جس سے دیگر صوبوں کی حق تلفی ہوئی ہے لہذا عدالت حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
گیس کنکشن بحالی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست‘ زبانی حکومتی جواب مسترد
Apr 28, 2017