فاٹا پلان نامکمل، مسائل سلجھنے کی بجائے مزید الجھیں گے: پرویز خٹک

پشاور(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت کا فاٹا کے خیبرپختونخوا میںانضمام پر دو ٹوک موقف ہے وفاقی حکومت نے فاٹا کے انضمام سے متعلق جو پلان بنایا ہے وہ عقلی طور پر نامکمل ہے اور قبائل کی خواہشات سے مطابقت نہیں رکھتا۔کیونکہ اس سے مسائل سلجھانے کی بجائے مزید اُلجھتے جائیں گے۔ کیا پاکستان مرحلہ وار بنایا گیا تھا اور کیا مختلف ریاستوں کا پاکستان کے ساتھ انضمام مرحلہ وار طے ہوا تھا کہ فاٹاکے مرحلہ وار انضمام پر اصرار کیا جارہا ہے۔وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں فاٹا سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اورقبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں ایم این اے ناصر خان ، ایم این اے الحاج شاہ جی گل، سینیٹر مومین خان، ایم این اے گلاب جمال خان، ایم این اے بسم اللہ اوردیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حالات میں فاٹا کا صوبے میں مکمل انضمام ہی فاٹا کے مسائل کا واحد اور مستقل حل ہے۔ فاٹا کو آدھا تیتر آدھا بٹیر بنا کر وفاق ہمیں جھگڑوں میں نہ ڈالے اس سے مسائل کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...