اسلام (آ ئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دوروزہ دورہ پر آج (جمعہ ) کراچی پہنچیں گے ، وزیر داخلہ کراچی میں سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور نادرا دفاتر کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دوروزہ دورہ پر آج کراچی پہنچیں گے جہاں پر وہ سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے علاوہ کراچی میں نادرا دفاتر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر داخلہ ہفتہ رینجرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور سول آرمڈ فورسز کے سربراہان سے میٹنگ کریں گے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار آج کراچی پہنچیں گے
Apr 28, 2017