تحریک انصاف کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا، احتجاج: قواعد و ضوابط بتا دیئے اداروں پر دباﺅ نہ ڈالیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ گیٹ بند کر کے روک دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں اور عملے میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ کارکنوں نے حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی کی۔ پریس کانفرنس کیلئے آنے والے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو انتظامیہ نے داخلے سے روک دیا۔ گیٹ بند کرنے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما¶ں نے حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی کی۔ تھانہ آبپارہ کے باہر احتجاج کیا مریم اورنگزیب اور پی آئی او کیخلاف تھانے میں درخواست بھی دیدی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ان کا پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کا اتنا ہی حق ہے جتنا مسلم لیگ ن کا ہے، حکومت ذاتی تشہیر کیلئے اداروں کا استعمال کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما¶ں نے پی آئی ڈی کے باہر سڑک پر ہی میڈیا سے گفتگو کی۔ تحریک انصاف کے رہنما ”گو نواز گو“ اور ”کون بچائے گا پاکستان عمران خان ، عمران خان“ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر کھڑے ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما¶ں کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک روز پہلے پریس کانفرنس کے لئے حکومت کو درخواست دی تھی لیکن آج ہمیں یہاں روک لیا گیا جس طرح حکمران جماعت کے ایم این ایز اور رہنما پی آئی ڈی کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہیں ہمیں بھی پریس کانفرنس کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اب اگر کوئی بھی حکومتی وزیر یا رہنما یہاں پریس کانفرنس کرے گا تو ہم بھی 20 منٹ کے اندر دوبارہ پریس کانفرنس کے لئے یہاں پہنچ جائیں گے۔ ہم نے بھارتی تاجر جنڈال کے بارے میں اہم بات کرنی تھی کہ کیوں وہ اہم واقعہ پر پاکستان پہنچ جاتا ہے۔ نوازشریف سے اس کے کیا تعلقات ہیں؟ ہم معذرت خواہ ہیں کہ میڈیا کو دھوپ میں کھڑا ہونا پڑا۔ ہمارا جمعہ کا جلسہ بھرپور طاقت کا مظاہرہ ہو گا اور ہم اس میں بھی وزیراعظم سے وضاحت طلب کریں گے کہ جنڈال کا دورئہ پاکستان کا کیا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بھی جائیں گے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی پی آئی ڈی کا فورم استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پی آئی ڈی میں ہمارے ایم این ایز کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ مراد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں جندال کے دورہ پاکستان پر بھی تحریک التوا جمع کرائیگی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پی آئی ڈی میں کانفرنس کاطریقہ کار قوائد وضوابط بتا دیئے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ میڈیا رولز پارٹ ون سیکشن فور پر پریس کانفرنس کرنیوالوں سے متعلق بتانا ہے جس کا پی آئی ڈی میں ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے جو ہم نے پی ٹی آئی کوبتا دیا ہے کہ کون پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرسکتا ہے کون نہیں مگر وہ سب اداروں کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا اگر کل وہ کہیں کہ ہم نے وزیراعظم ہاﺅس میں جانا ہے تو کیا ہم ان کو اجازت دے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور اداروں پر دباﺅ نہ ڈالیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ریاستی اداروں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ وہی ٹولہ ہے جس نے پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر پر قبضہ کیا تھا، تحریک انصاف شرپسند جماعت اور سیاست کے ابلیس ہیں، یہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس نہیں اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
پی آئی ڈی/پریس کانفرنس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...