نیو یارک (بی بی سی) داخلی سکیورٹی کے امریکی محکمے نے ایک دفتر کا افتتاح کیا، جو ان کے بقول 'ایسے افراد کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونےوالے لوگوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہے جو 'کریمینل ایلئینز' ہیں۔' دفتر کے ساتھ ساتھ ایک نئی ہاٹ لائن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس پر متاثرین مدد کے لیے فون کر سکتے ہیں۔یہ دفتر ایک ایگّزیکٹیو آرڈر کے تحت قائم کیا گی ہے جس پر صدر ٹرمپ نے جنوری میں دستخط کیے تھے۔ اور بہت جلد ٹوئٹر پر لوگوں نے ان چیزوں کی فہرست بنانا شروع کر دی جن کے لیے اس ہاٹ لائن کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا، 'کریمینل ایلئینز کے بارے میں بتانے کے لیے ٹرمپ ہاٹ لائن کا نمبر 855-48-VOICE ہے۔ براہ مہربانی اس نمبر پر فون کرکے ایکس فائلز ڈرامے کے پلاٹ بتانا نہ شروع کر دیں۔'
امریکی صدر ٹرمپ کی ’کریمینل ایلئین' ہاٹ لائن پر خلائی مخلوق کے بارے میں فون کالز
Apr 28, 2017