اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اختیارات کے غلط استعمال پر ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ایف آئی اے رولز طلب کر لیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے رولز جمع کرانے کی ہدائت کر تے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔