شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذریعے صوبہ بھر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے آئل ڈپوﺅں پر حملہ کرنے کا مذموم منصوبہ تیار کیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جاری ہونیوالے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام آئل ڈپوﺅںکی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں ن1ے آئل ڈپوﺅں اور سٹورزکو سکیورٹی کے حوالہ سے اے اور بی دو کیٹیگریز میں تقسیم کردیا ہے اور تمام ڈپوﺅں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ شیخوپورہ کے قریب سرگودھا روڈ پر بنے ہوئے آئل ڈپوﺅں کے قریب ٹریفک کا روٹ تبدیل کرنے کیلئے ایک سڑک بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔