اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹر حیات اللہ جان کو افغانی شہری ہونے کے باعث بطور پارلیمنٹیرین نااہل اور پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست پر دونوں پارلیمنٹیرینز ‘ چیئرمین نادرا‘ سیکرٹری سفیران اور انٹیلی جنس بیورو سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔