ضلع غربی میں حج قرعہ اندازی ،20خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

Apr 28, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی تمنا ہوتی ہے مگر یہ سعادت صرف ان خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے کہ جن کی قسمت میں اس سال حج پر جانا لکھا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ سائٹ ،اورنگی اور بلدیہ زون کے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کے موقع پر کیا(یاد رہے کہ کیماڑی زون کی قرعہ اندازی پہلے ہی ہوچکی ہے) اس موقع پر سجن یونین کے صدر اور بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے رواں سال 20ملازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے چاروں زونوں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ پانچ پانچ ملازمین کا انتخاب کیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ جہاں قدرت نے ہمیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع عطا کیا ہے وہیں ہمارے ہاتھوں بلدیہ غربی کے ملازمین کو حج جیسی عظیم عبادت پر بھیجنے کا کام بھی لیا ہے انہوں نے حج پر جانے والے ملازمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ حجاز مقدس پر اپنے گناہوں کی معافی اور مغفرت کیلئے دعائیں کریں تو خصوصی طور پر اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کریں ۔

مزیدخبریں