وزیراعظم دشمن ملک کے تاجر سے درپردہ ملاقاتوں کا جواب دیں:تحریک انصاف

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحر ےک انصاف کے مر کزی رہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہےں ۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارتی تسلیم شدہ جاسوس کلبھوشن کا نام زبان پر نہ لانے والے وزیر اعظم نواز شریف دشمن ملک سے درپردہ ملاقاتوں اور خفیہ ڈپلومیسی کا جواب دیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کے مقابلے میں انہیں اپنے بزنس اور مودی سے ذاتی تعلقات کی زیادہ فکر ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ آج 28 اپریل کو تحریک انصاف کا اسلام آباد میںہونے والی جلسہ تاریخی ہوگا۔ تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ڈرامے بازی اب زےادہ دےر نہےں چلے گی۔ سربراہ میڈیا سیل تحرےک انصاف پنجاب ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہامسلم لیگ ن نے چار سالہ دورحکومت میں عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن