آسٹریلین ہاکی چیمپئن شپ : پاکستانی ٹیم ویسٹرن آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے ویسٹرن آسٹریلیا کےخلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں علی عزیز،شاہ زیب خان نے گیند کو جال میں پھینکا۔ ہفتہ کو فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیو ساوتھ ویلز کی ٹیم سے ہوگا۔ کوچ کامران اشرف نے کہا کہ ٹیم سپرٹ بہت شاندار ہے۔ نیو ساوتھ ویلز کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...