کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ پانچ بجٹ میں ن لیگ نے ٹیکس ہی لگائے ، وفاقی حکومت کا پانچ بجٹ کے بعد ایف بی آر افسران کے اضافی پاور واپس لینا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسر عطاملک سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ وفاقی بجٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دو سال سے تجاویز نہیں دے رہے تھے۔ بجٹ میں انکم ٹیکس افسران کے صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ خوش آئند ہے جو کراچی چیمبر کا ہی مطالبہ تھا، جبکہ بجٹ میں نان فائلز پر وود ہولڈنگ ٹیکس کم کرنا غلط ہے،حکومت نے بجٹ میں ریلیف کے اعلانات تو کردیئے لیکن جولائی میں اسپر عمل درآمد کے حوالے سے ابہامات ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسر عطا ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ لگانے کا اعلان خوش آئند ہے۔
ایف بی آر افسران کے اضافی اختیارات واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں:سراج قاسم تیلی
Apr 28, 2018