ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعلی شہباز شریف کو ٹیلی فون‘ نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (نوائے وقت نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا- ترک صدر نے محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا - ترک صدر رجب طیب اردوان نے محمد شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کیلئے ایک اعزاز ہے -ترک صدر نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے محمد شہباز شریف اور ان کی جماعت کیلئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا-ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی بھی خیریت دریافت کی - ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
ترک صدر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...