سنگین جرائم میں ملوث مشرف ابھی تک پارٹی صدر‘ کسی کو بلانے کی جرات نہیں : نوازشریف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘آئی این پی) سابق و زیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے بارے میں فیصلہ کرنا پارلیمنٹ کا کام تھا، صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نواز شریف کے احتساب کے سوا کوئی بندہ نظر نہیں آ رہا۔ سرگودھا ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ اور رہنما¶ں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بن رہا، کوٹیکنا اور رینٹل پاور میں اربوں کمانے والے نظر نہیں آتے۔ دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں دہشتگردی کو ختم کیا، سنگین جرم میں ملوث مشرف ابھی بھی پارٹی کا صدر ہے۔ مشرف کو کسی میں ہلانے کی جرا¿ت نہیں۔ ڈکٹیٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا تاریخی کام بھی ہم نے کیا۔ مشرف کمر درد کا بہانہ کرکے باہر بھاگ گیا۔ اگلے دن پارٹی میں ڈانس کر رہا تھا۔ مجھے بیمار اہلیہ کی تیمارداری کا موقع نہیں دیا جاتا۔ میرا دل اور ضمیر کہتا ہے یہ سب ظلم اور زیادتی ہے۔ نواز شریف نے پیچھے نہیں ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے۔ چینی صدر نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف آپ کیلئے تحفہ ہے۔ ہمارے بنکوں کے پاس تو بجلی کے کارخانے لگانے تک کے پیسے نہیں تھے۔ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور آپ بے بس ہو جاتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے میں ہی ملک کی عافیت ہے۔ ووٹ کو عزت دینے سے سب ادارے اپنی جگہ پر آ جائیں گے۔ سندھ کے عوام صوبائی حکومت سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔ سندھی عوام بہت مجبور ہیں ان کو دلاسہ دینا ہے۔ سندھ میں نہ پینے کا پانی ہے، نہ ہی کوئی سکول یا کالج۔ اگر خدانخواستہ سزا دی گئی تو جیل کی دیواروں کے پیچھے سے بھی کردار ادا کروں گا۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ ہمیں حکومت نہیں کرنے دی گئی، سازشیں کی گئیں جنہوں نے 60 ملین ڈالرکمیشن کمایا، این آئی سی ایل میں اربوں ڈالر کھائے وہ کہاں ہیں؟ انصاف کی تلاش میں لوگوں کے بال سفید ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں جاتی امراءمیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر جمعہ کو محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت پارٹی رہنماﺅں وکارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نواز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...