امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا،عہدے کا حلف لے لیا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا۔انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق پومپیو کے حق میں امریکی سینیٹ میں 57 اورمخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔ان کی تعیناتی ایک ایسی گھمبیر بین الا اقوامی صورتحال میں ہوئی جب امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ پومپیو امریکا ، شمالی کوریا تعلقات میں خلل نہیں ڈالیں گے وہ امریکی صدرکی خواہشات کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیر خارجہ بننے کے بعد مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر خارجہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاﺅں۔
مائیک پومپیو

ای پیپر دی نیشن