واٹر کمیشن سربراہ بننے کا مقصد آخرت سنوارنا ہے، امیر ہانی مسلم

Apr 28, 2018

کراچی(سالک مجید) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور واٹر کمیشن سربراہ جسٹس(ر) امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ بننے کا شوق ہے نہ خواہش ، واٹر کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں بھی اپنی خواہش پر نہیںبلکہ سپریم کورٹ کے کہنے پر سنبھالیں۔ مقصد دنیا نہیں آخرت سنوارنا ہے عمر کے اس حصے میں ملک اور عوام کے لئے جتنا بھی کام کرسکیں کرنا چاہئے۔ نوائے وقت کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کے حوالے سے خبروں میںصداقت نہیں ۔ نہ کسی نے مجھ سے بات کی۔ نہ میری خواہش ہے ، اپنے مرحوم بھائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے 20 سال بڑے تھے اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے ہی مجھے پالا تھا۔
امیر ہانی مسلم

مزیدخبریں