اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ روس مکمل کر کے ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ازبک صدر، وزیر خارجہ ، سیکرٹری برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔ازبکستان کے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے ازبک وزیر خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔