لاہور ( سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں 10 فیصد اضافہ ان کو ایڈھاک ریلیف کی صورت میں دیا گیا ہے ۔ تاہم عموما زیادہ تر جتنے بھی ایڈھاک ریلیف دیے جاتے ہیں ان میں تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر دیا جاتا ہے تاہم موجودہ سال میں 10 فیصد اضافہ سے گریڈ 1 کے سرکاری ملازم کی کم سے کم تنخواہ 913 روپے اضافہ ہو گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1730 روپے ہو گا۔ اسی طرح گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ میںکم سے کم اضافہ 8238 روپے ہے۔ اسی طرح گریڈ 2 کے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ931 ، گریڈ 3 کی تنخواہ میں اضافہ 961 ، گریڈ 4 کی تنخواہ میں اضافہ 990 روپے، گریڈ 5 کی تنخواہ میں اضافہ 1026 روپے، گریڈ 6 کی تنخواہ میں اضافہ 1062 روپے، گریڈ 7 کی تنخواہ میں اضافہ 1099 روپے، گریڈ 8 کی تنخواہ میں اضافہ 1138 روپے، گریڈ 9 کی تنخواہ میں اضافہ 1177 روپے، گریڈ 10 کی تنخواہ میں اضافہ 1216 روپے، گریڈ 11 کی تنخواہ میں اضافہ 1257 روپے، گریڈ 12 کی تنخواہ میں اضافہ 1332 روپے ، جبکہ گریڈ 13 کے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ 1426 روپے، گریڈ 14 کے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ 1518 روپے، گریڈ 15 کے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ 1612 روپے ، جبکہ گریڈ 16 کے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ 1891 روپے ، گریڈ 17 کے افسر کی تنخواہ میں اضافہ 3037 روپے ، گریڈ 18 کے افسر کی تنخواہ میں اضافہ 3835 روپے ، جبکہ گریڈ 19 کے افسر کی تنخواہ میں اضافہ 5921 روپے ، گریڈ 20 کے افسر کی تنخواہ میں اضافہ 6909 روپے ، گریڈ 21 کے افسر کی تنخواہ میں اضافہ 7672 روپے ہو گا۔ یہ اضافہ کم سے کم کسی سکیل کے افسر کی تنخواہ میں دیا گیا ہے کیونکہ ہر سکیل کی بنیادی تنخواہ جو اسٹیج ون سے شروع ہو تی ہے اس پر یہ اضافہ ہو گا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 913 سے 8238 روپے تک اضافہ ہو گا
Apr 28, 2018