آئیڈیل بجٹ ہے، مہنگائی کا بم گرایا گیا: عوامی حلقوں کی متضاد آراء

لاہور (کلچرل رپورٹر) مالی سال برائے 2018-19 کے بجٹ پر عوامی حلقوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جوہر ٹاﺅن کے رہائشی راجہ فیاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ موجودہ حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پرانی انارکلی کے رہائشی خالد رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت تقریباً پوری کر چکی ہے اس لئے اسے بجٹ نہیں پیش کرنا چاہئے لیکن اگر اسے یہ موقع مل ہی گیا تھا تو اسے چاہئے تھا کہ عوام کو ریلیف دیتے مگر حکومت نے اپنا مقبولیت کا سنہری موقع ضائع کیا۔ ٹاﺅن شپ کے رہائشی ڈاکٹر یعقوب نے کہا یہ ایک آئیڈیل بجٹ ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کی فلاح کو مدنظر رکھا ہے۔ اچھرہ کے رہائشی جمیل حسین نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ شاہدرہ کے رہائشی حفیظ الرحمن نے کہا بجٹ میں عام اور غریب آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ یہ ایک غریب دشمن بجٹ ہے۔ ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی اسلم اقبال نے کہا بجٹ میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ اقبال ٹاﺅن کے رہائشی احسن اقبال نے کہا ایک مثالی اور عوام دوست بجٹ ہے۔
عوامی ردعمل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...