اسلام آباد (آئی این پی، صباح نیوز) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پٹرول 3 روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
پٹرول/ مہنگا