آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا سراغ لگانے میں امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے فرار کی کوشش پاکستان کی سیکورٹی ایجنسی آئی ایس آئی نے ناکام بنا دی۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے غیرکسی عناصر کے تعاون سے فرار کرانے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا جسے پاکستان سیکورٹی ایجنسی سے ناکام بنا دیا۔ اسی منصوبے کے طشت از بام ہونے کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے فوری طور پر راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ مسلسل پاکستان پر دباو¿ ڈالتا رہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرایا جائے۔ مذکورہ ڈاکٹر کی رہائی کے لیے پس پردہ بھی بڑی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ ملک کے سیکورٹی اداروں کو حال ہی میں پتہ چلا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کو جیل سے فرار کرکے بیرون ملک بھیجنے کی سازش ہورہی ہیں جسے ناکام بنا دیا گیا۔
شکیل آفریدی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...